اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر دوشیزہ کو بے آبرو اور 3لڑکیوں کو اغواء کر لیا

بدھ 16 اپریل 2025 18:52

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2025ء)اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر دوشیزہ کو بے آبرو اور 3لڑکیوں کو اغواء کر لیا‘ پولیس نے مغویان کی بازیابی کے لئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق سمن آباد کے علاقہ ستارہ کالونی کی رہائشی (ش) نے بتایا کہ اوباش ملزم صابر نے گھر داخل ہو کر ہوس کا نشانہ بنا کر فرار ہو گیا، جڑانوالہ کے علاقہ 238گ ب کے رحمان علی کی بیٹی (ل) کو ملزم دلاور وغیرہ، کھڑیانوالہ کے علاقہ 266 رب کے اسلم کی بیٹی (ع) کو نامعلوم اور سمندری کے علاقہ 475گ ب کے رہائشی کاشف کی ہمشیرہ کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا۔

متعلقہ عنوان :