سرداراخترمینگل نے احتجاج ختم کر کے دانشمندی کا مظاہرہ کیا

بدھ 16 اپریل 2025 21:07

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2025ء) سردار اختر مینگل نے احتجاج ختم کر کے دانشمندی کا مظاہرہ کیا کیونکہ عوام کو پریشان رکھنا اور عزیت دینے سے پریشانی تھی حکومت کو چاہیے کہ وہ ہوش کے ناخن لیں مل بیٹھ کر بلوچستان کے حالات کو سنبھالیں۔عوامی روئے اور رد عمل تفصیلات کے مطابق سردار اختر جان مینگل کی احتجای کیمپ اور دھرنے کو ختم کرنا ایک دانشمندی کا مظاہرہ کیا کیونکہ یہ حکومت بے حس اور بے بس ہے عوامی حلقوں نے اپنے اپنے رائے میں کہا کہ حکومت میں بیٹھے یہ سب بے بس اور لاچار ہیں کیونکہ یہ فارم 47کی پیدا وار ہیں انہیں جو کہا گیا یا لکھ کر دیا گیا وہ انہوں نے بیان کیا ۔

(جاری ہے)

لیکن بیچارے بے بس ہیں سردار اختر جان مینگل نے آل پارٹی منگوا کر ان کے مشاورت کو اہمیت دیکر برد بانہ سوچ اپناتے ہوئے احتجاج کو ختم کر کے عوام اور مسافروں کہ پریشانی کو دور کیا یہ خوش آئیند اقدام ہے اور یہی ہم اپیل بھی کریں گے گزارش بھی سردار اختر جان سے کریں گے کہ بلوچستان کے مسائل مل بیٹھ کر حل کریں گفت شنید کے ساتھ اور وفاق بھی ہوش کے ناخن لیں بلوچوں کی بات کو سمجھنے کہ کوشش کریں تاکہ اس مسئلے کا حل نکالیں ملک دشمنوں کے ارادے خاک میں مل جائیں سردار اخترجان نے پارلمانی سیاست کی اور قدآور شخصیت ہیں ملک کے خیر خواہ ہیں بد قسمتی سے ہمیشہ وفاق نے محبت سینہیں طاقت کا مظاہرہ کیا جو نقصاندہ ہے عوام نے سردار اختر جان مینگل اور آل پارٹیز اور دیگر ان کے رفقا کا شکریہ ادا کیا کہ دھرنا ختم کر کے عوامی مسئلہ حل کیا۔