عوام کسی بھی پریشانی سے بچنے کیلئے اپنے موٹر سائیکلوں پر نمبر پلیٹ آویزاں کریں، ڈی سی سبی

بدھ 16 اپریل 2025 21:07

بختیارآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر لہڑی سردارزادہ لیاقت علی خان جتوئی کی سربراہی میں بختیارآباد کے مختلف مقامات پر سنیپ چیکنگ کیا گیا۔ اسنیپ چیکنگ میں ڈی ایس پی ہائی وے پولیس نذیر احمد سیال, میجر رسالدار لیویز عبدالمالک بنگلزئی، ایس ایچ او لیویز تھانہ بختیاردباد ریاض الہی ڈومکی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ قومی شاہراہ, نیشنل ہائی وی, بھاگ ناڑی تا بختیارباد لنک روڈ, مین بازار و مین روڈ بختیارباد پر دوران اسنیپ چیکنگ درجنوں بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل برمد کر لیے جبکہ بعض بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکل مالکان کو وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سردارزادہ لیاقت علی جتوئی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

شرپسند عناصر اور مشکوک افراد کی سخت نگرانی کی جائے گی اور انتظامیہ کی رٹ کو چیلنج کرنے والے شرپسند عناصر کے خلاف بے رحمانہ کارروائی جاری رہے گی انہوں نے عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ عوام الناس کسی بھی پریشانی سے بچنے کیلئے اپنے موٹر سائیکلوں پر نمبر پلیٹ آویزاں کریں, بغیر نمبرپلیٹ موسائیکلوں کے خلاف قانونی جاری ہے جبکہ عوام اور تاجر برادری بغیر خوف و خطر اپنا کاروبار و دیگر سرگرمیاں جاری رکھیں انہوں نے مزید کہا کہ امن و امان قائم رکھنے کے لیے عوامی تعاون ناگزیر ہے۔ عوام الناس اپنے اردگرد مشکوک افراد پر نظر رکھیں اور شرپسند عناصر کی بروقت اطلاع اپنے نزدیکی تھانے کو دیں اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔