اسسٹنٹ کمشنر پسرور سدرہ ستار کا مختلف عوامی مقامات کا دورہ ،گزشتہ ہفتہ کی رپورٹ جاری کر دی

بدھ 16 اپریل 2025 21:15

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2025ء) اسسٹنٹ کمشنر پسرور سدرہ ستار نے تحصیل پسرور میں مختلف عوامی مقامات کا دورہ کرتے ہوئے کارروائیوں کے دوران گزشتہ ہفتہ کی رپورٹ جاری کر دی ۔ گزشتہ ہفتہ کارروائیوں کے دوران انہوں نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کی ہدایت پر مختلف عوامی مقامات کا دورہ کرتے ہوئے متعدد اہم اقدامات کیے جن میں تجاوزات کے خلاف کارروائی، گراں فروشوں کے خلاف کارروائی ، پرانی غلہ منڈی کا معائنہ،ٹریفک مسائل پر میٹنگ اور میونسپل پارک اور لائبریری وزٹ شامل ہیں ۔

جاری رپورٹ میں اے سی پسرور نے کچہری روڈ تا ستراہ روڈ ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کر کے متعدد تجاوزات ہٹا دی گئیں اور سخت وارننگ دی کہ دوبارہ تجاوزات پر قانونی کارروائی اور مقدمات درج کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

گراں فروشوں کے خلاف مختلف بازاروں کا دورہ کر کے مہنگی اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی، دکانیں سیل، جرمانے اور مقدمات درج کیے گئے،پرانی غلہ منڈی کا معائنہ کیا گیا ،غیر مناسب صفائی اور گندگی پر انہوں نے برہمی کا اظہار کیا اور میونسپل کمیٹی کو واضح ہدایت دی کہ صفائی ستھرائی کے معیار کو بہتر کیا جائے اور ٹریفک کے مسائل پر ٹریفک انچارج سے ملاقات کی اور ملاقات کا مقصد پسرور شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک مسائل کا جائزہ لینا اور ان کے مستقل حل کے لیے عملی اقدامات پر غور کیا گیا ،اسکے ساتھ ساتھ میونسپل پارک اور لائبریری کی خستہ حالی اور گندگی پر فوری بہتری کی ہدایت جاری کی اور طلباء کے لیے بہتر ماحول، نئی کتابیں اور انٹرنیٹ کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :