ضلع ہرنائی میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس کے آئے روز بند کرنے کا نوٹس لیا جائے، پشتونخواملی عوامی پارٹی

بدھ 16 اپریل 2025 22:17

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2025ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ضلع ہرنائی میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس کے آئے روز بند کرنے کا نوٹس لیا جائے، موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس کے آئے روز بند ہونے اور کمزور سگنل کی وجہ سے ضلع بھر کے عوام سخت مشکلات سے دوچارہیں ،ایک جانب عوامی مشکلات اور دوسری جانب روزانہ کی بنیاد پر عوام کا لاکھوں روپے کے نقصانات ہورہے ہیں ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس جدید دور میں جب دنیا 5Gسے 7Gتک کا سفر طے کرچکی ہے لیکن ہمارے ہاں موبائل سروس تک صحیح طور پر میسر نہیں ۔ ضلع ہرنائی جو کہ سالانہ اربوں روپے وفاقی وصوبائی حکومتوں کو ریونیو کی مد میں آمدن فراہم کررہی ہے ، قدرتی وسائل اور زرعی پیداوار کا ایک اہم حب ہے لیکن حکومتی جانب سے ضلع ہرنائی کے ساتھ روا رکھا گیا رویہ ناقابل برداشت ہے ، صرف موبائل فون سروس نہیں بلکہ تمام شعبے خستہ حالی کا تصویر پیش کررہے ہیں ،کچھ ہرنائی تا سنجاوی روڈ جو کہ پشتونخوامیپ کے دور حکومت میں این ایچ اے سے منظور ہوچکا تھا لیکن بدنیتی کی بنیاد پر روڈ پر تاحال کام کا آغاز نہیں ہوسکا ہے ، سکولوں اور ہسپتالوں کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہے اس تمام تر صورتحال میں حکومتی اور ذمہ داروں کی جانب سے کوئی نوٹس لینے والا نہیں ۔

(جاری ہے)

فارم47کے نمائندے جعلی ونااہل حکومت کرپشن وکمین میں اس قدر مد ہوش ہے کہ اُن کو عوامی مسائل کو حل کرنا دور کی بات ہے انہیں مسائل کے معلومات تک نہیں ۔ بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ہرنائی کے اہم بنیادی مسائل منظور شدہ روڈ پر کام کا آغاز اور موبائل فون انٹرنیٹ سروس کو بحال کیا جائے جبکہ سکولوں اور ہسپتالوں کی خستہ حالی کا فوری نوٹس لیا جائے۔