
پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیر اہتمام سرسبز تین ملکی بابا گرونانک انٹرنیشنل کبڈی کپ کا آغاز
بدھ 16 اپریل 2025 20:10
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کبڈی پنجاب کا روایتی اور عوامی سطح پر بے حد مقبول کھیل ہے جس کے فروغ کے لیے حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے، یہ بات ہم سب کے لیے باعث فخر ہے کہ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ نے پاکستان کبڈی فیڈریشن کے ساتھ مل کر کبڈی ورلڈ کپ کا انعقاد کروایا تھا اور اس میں پاکستان کی ٹیم نے ورلڈ کپ جیتا،ہم آج بھی کبڈی ورلڈ کپ کروانے کیلئے تیار ہیں۔
ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے کبڈی جیسے ٹورنامنٹس کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے،کبڈی کے کھلاڑیوں کو انڈوومنٹ فنڈ میں لاکر جیتنے والے کھلاڑیوں کو وظیفے دئیے جائیں گے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ کبڈی کے مزید قومی و بین الاقوامی مقابلے کروائے جائیں گے تاکہ اس کھیل کو عالمی سطح پر پہچان مل سکے۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ پنجاب کے عوام احتجاج، دھرنوں اور انتشار کی سیاست سے تنگ آ چکے تھے، اب صوبے میں کھیلوں اور ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ سے ایک خوشگوار تبدیلی محسوس کی جا رہی ہے، ایسے ایونٹس نہ صرف کھیلوں کے فروغ کا ذریعہ بنتے ہیں بلکہ سیاحت اور ثقافت کو بھی پروان چڑھاتے ہیں۔انہوں نے تینوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ایک کبڈی ٹورنامنٹ نہیں بلکہ پاکستان ، بھارت اور ایران کے مابین دوستی، بھائی چارے اور امن کو فروغ دینے کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا محمد سرور نے کہا کہ کبڈی ٹورنامنٹ کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے تمام تر انتظامات مکمل ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
علی ترین نے ایک مرتبہ پھر ’’پی ایس ایل‘‘کے مستقبل پر سوال اٹھادیا
-
کین ولیمسن بھی پاکستانی کھانوں کے دیوانے
-
سیتھ رولنز پاکستانی ملبوسات کے مداح نکلے، پاکستانی کوٹ توجہ کا مرکز
-
فٹ بال اسٹارز نے انسٹا گرام کا میدان بھی مار لیا
-
لاہور، ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا ایک اہم سنگ میل ، 300 میچز مکمل ہوگئے
-
اظہر محمود نے پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کی خواہش ظاہر کر دی
-
پی سی بی نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے خلاف دو اضافی مینز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی تصدیق کردی
-
مجھ سے زیادہ کسی نے اپنی بیٹنگ پوزیشن کی قربانی نہیں دی، بابر اعظم کا دعویٰ
-
ٹائیگر ابھی زندہ ہے‘، عمر اکمل نے محمد عامر کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے
-
بولنا مجھے بھی آتا ہے لیکن بڑوں نے عزت کرنا سکھایا ہے: بابر اعظم
-
پاکستان سپرلیگ 10 میں کل مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
برطانیہ کے واٹسن نے ٹور آف رومانڈی ٹائم ٹرائل جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.