مرکزی مسلم لیگ کی شہدائے غزہ کانفرنس کی تشہیری مہم بھرپور انداز میں جاری

بدھ 16 اپریل 2025 20:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2025ء)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے شہدائے غزہ کانفرنس کے سلسلے میں بھرپور تشہیری مہم شہر بھر میں زور و شور سے جاری ہے۔ کراچی کی اہم شاہراہوں، بازاروں، چوراہوں اور مرکزی مقامات پر بینرز، پوسٹرز اور پینافلیکس آویزاں کیے جا چکے ہیں، جن کے ذریعے شہریوں کو 20 اپریل بروز اتوار، شام 4 بجے شاہراہ قائدین پر منعقد ہونے والی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے اس حوالے سے کہا کہ شہدائے غزہ کانفرنس ایک آواز ہے مظلوموں کے حق میں، اور ظالموں کے خلاف پیغام ہے ۔ ہم چاہتے ہیں کہ کراچی کا ہر غیرت مند شہری اس کانفرنس میں شرکت کر کے یہ ثابت کرے کہ پاکستانیوں کا غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ ہمارے کارکنان نے شب و روز محنت کر کے یہ پیغام شہر کے کونے کونے تک پہنچا رہے ہیں ، اور ہم پرعزم ہیں کہ 20 اپریل کو شاہراہ قائدین پر عوام کا جم غفیر دنیا کو یہ باور کرواے گا کہ غزہ تنہا نہیں۔

متعلقہ عنوان :