کھاریاں، پولیس نے 29ملزمان گرفتارکرکے بھاری مقدار میں منشیات، اسلحہ برآمد کرلیا

بدھ 16 اپریل 2025 20:50

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2025ء)صدرسرکل پولیس نے 29 ملزمان گرفتارکرکے ساڑھے 3 کلو سے زائد ہیروئن، ساڑھے 4 کلو چرس، 55 لیٹر شراب اور شراب کی چالو بھٹی برآمداسلحہ ناجائز 1 عدد کلاشنکوف، 2 عدد رائفل 12 بوراور 12 عدد پسٹل برآمد کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی صدر سرکل غازی آصف علی بیگ کی زیرنگرانی صدر سرکل پولیس کا منشیات فروشوں اوراسلحہ برداروں کیخلاف کریک ڈان جاری۔

ایس ایچ او تھانہ صدر جلالپور جٹاں انسپکٹر فرقان شہزاد نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں اور اسلحہ برداروں کیخلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 07 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔ سجاد عرف ننھے شاہ 2۔ رفیق 3۔شاویز4۔ محمد انسار 5۔علی شان 6۔ لشکر علی 7۔ علی حسن شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 2497 گرام ہیروئن،1 عدد کلاشنکوف، 2 عدد رائفل 12 بور،1عدد پسٹل 30 بور اور 3 لیٹر شراب برآمد کرلی۔

ایس ایچ او تھانہ کنجاہ SI حسن زبیر نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں اور اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔گرفتار ملزمان میں 1۔ فرقان 2۔ سمیع اللہ 3۔سکندر 4۔علی اصغر شامل ہیں جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 36 لیٹر شراب، چالو بھٹی اور 3 عدد پسٹل 30 بور برآمد کر لیے۔ایس ایچ او تھانہ ٹانڈہ انسپکٹر اعجاز احمد نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں اور اسلحہ برداروں کیخلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

گرفتار ملزمان میں 1۔عرفان احمد 2۔ارسلان اعظم 3۔علی حسن 4۔تنویر عباس 5۔عاقب علی شامل ہیں جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 3 عدد پسٹل 30 بور، 560 گرام چرس، 06 لیٹر شراب برآمد کر لی ایس ایچ او تھانہ منگووالSI محمد اسلم نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ گرفتارملزمان میں 1۔ ظہیر احمد 2۔

انوار الحق شامل ہیں۔ جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 2820 گرام چرس برآمدکرلی۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی جلال پور جٹاں انسپکٹر سرفراز یوسف نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ اسلحہ برداروں اورمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 04 ملزمان کوگرفتارکرلیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔رخسار احمد 2۔مدثر 3۔شوکت علی 4۔شیر علی شامل ہیں جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 97 گرام ہیروئن اور 3 عدد پسٹل 30 بور برآمد کرلیے۔

ایس ایچ او تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ فیز II سب انسپکٹر ظفر اقبال نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں اور اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔گرفتار ملزمان میں 1۔خادم حسین 2۔فیاض 3۔علی خاں 4۔زاہد عرف عرفان شامل ہیں جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 1060 گرام ہیروئن 540 گرام چرس، 10 لیٹر شراب اور 1 عدد پسٹل 30 بور برآمد کر لیا۔

ایس ایچ او تھانہ دولت نگر انسپکٹر توقیر الحسن نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں و اسلحہ برداروں کیخلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 02 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔مسعود علی 2۔عاقب شامل ہیں جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 540 گرام چرس اوع 1 عدد پسٹل9MM برآمدکر لیاگیاایس ایچ او تھانہ کڑیانوالہ انسپکٹر محمد اکرام نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے شراب پی کر شارع عام پر غل غپاڑہ کرنے والے ملزم سعید انور کو گرفتارکرلیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا۔