صوابی، تورڈھیر پولیس نے بھتہ خوری ،بلیک میلنگ میں ملوث ملزم ٹریس کرکے گرفتارکر لیا

بدھ 16 اپریل 2025 20:55

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2025ء)تورڈھیر پولیس نے بھتہ خوری اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم کو ٹریس کرکے گرفتارکر لیا ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مدعی پیش امام مسجد آمین سکنہ جہانگیرہ نے مورخہ چھ اپریل کو چوکی جہانگیرہ پولیس کو رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ میرے موبائل فون پر مسلسل کال آرہے تھے،جس میں ایک میسج کے تحریر میں لکھا تھا کہ 6 لاکھ روپے کی بندوبست کرلیں ورنہ تم کو اور تمہارے بچوں کی زندگی اجیرن کر دیں گے،اور مختلف قسم کی دھمکی دی گئی،اس کیس کے حوالے سے ایس پی انوسٹی گیشن صوابی افتخار علی کی قیادت میں ڈی ایس پی سرکل چھوٹا لاہور سیف اللہ خان معہ پولیس ٹیم چوکی جہانگیرہ انچارج وقاص خان نے دھمکیاں آنے والی موبائل نمبر کو ٹریس کرکے اصل ملزم تک رسائی حاصل کی دوران کامیاب چھاپہ زنی بھتہ خور ملزم کامران کو گرفتار کیا گیا ۔

ملزم پیسے نہ دینے کی صورت میں فون پر بچوں کی زندگی اجیرن بنانے اور جان سے مارنے کی دھمکی دیتے تھے ۔ڈی ایس پی سرکل چھوٹا لاہور محمد اقبال خان نے ایس ایچ او تورڈھیر سیف اللہ خان کے ہمراہ کہا ہے کہ صوابی پولیس نے انٹلیجنس بیس اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بھتہ خور کو گرفتارکرلیا ۔