نوشہرہ، پولیس نے 5 ملزمان گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی

بدھ 16 اپریل 2025 20:55

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2025ء) پولیس نے 5 منشیات فروش گرفتارکر کے ایک کلو ائس،03کلو284گرام چرس جبکہ 490گرام ہیروئن برآمد کرلی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ عبدالرشید کے عزم منشیات سے پاک نوشہرہ کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے وقاص یوسف SHO تھانہ کینٹ و ٹیم نے ملزم عثمان ولد ضمیر حسین ساکن اٹک سے 250گرام ائس،**طاہر احمد SHO تھانہ اضاخیل وٹیم نے ملزم عمرصدیق ولد لعل محمد ساکن خیسرے سے 450گرام ائس،**عنایت علی امجد SHO تھانہ کلاں و ٹیم نے ملزم وصال خان ولد حمید اللہ ساکن کلاں سے 02کلو279گرام چرس،300گرام ائس،اشفاق خان SHOتھانہ اکوڑہ وٹیم نے مناف ولد حکیم خان ساکن مغل کی سے 490گرام ہیروئن،**جبکہ ریاض اللہ خان SHO تھانہ نظام پور وٹیم نے ملزم عرفان ولد ہاشم ساکن نظام پور سے 01کلو05گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔