لله*بین الپارلیمانی سپیکرز کی کانفرنس کے 12 رکنی وفدکا گوا جیون میں ہنگانگ ریور بیسن کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ

بدھ 16 اپریل 2025 21:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2025ء)بین الاقوامی پارلیمانی اسپیکرز کانفرنس، جس میں کمبوڈیا اور کولمبیا سمیت دنیا بھر کے 36 ممالک کے سابقہ اور موجودہ پارلیمانی سپیکرز پر مشتمل ہے، نے ایک منصوبے کا دورہ کیا جہاں جدید واٹر مینجمنٹ ٹکنالوجی کا استعمال عمل میں لایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

کوریا واٹر ریسورسز کارپوریشن (کے واٹر) کی جانب سے، سینیٹ چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی سمیت بین الپارلیمانی سپیکرز کی کانفرنس کے 12 رکنی وفد نے گوا جیون میں ہنگانگ ریور بیسن کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔

اس دورے کا مقصد پانی کے انتظام کی جدید ٹیکنالوجیز کا مشاہدہ کرنا تھا اور موسمیاتی تبدیلی کے باعث عالمی سطح پر پانی کے مسائل کو حل کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو مستحکم کرنا تھا۔