Live Updates

پی ایس ایل 10، اسلام آباد یونائیٹڈ کا ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 203 رنز کا ہدف

صاحبزادہ فرحان کی ایک اور نصف سنچری ، ہولڈر اور حیدر علی کی عمدہ باریاں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 16 اپریل 2025 22:31

پی ایس ایل 10، اسلام آباد یونائیٹڈ کا ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 203 رنز ..
راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 16 اپریل 2025ء ) پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے ساتویں میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 203 رنز کا ہدف دیا ہے۔ 
ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر دفاعی چیمپئن کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ 
اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 202 رنز بنائے۔ یونائیٹڈ کی طرف سے صاحبزادہ فرحان نے 53، کولن منرو نے 48 اور حیدر علی 33 بناکر نمایاں بیٹر رہے جبکہ جیسن ہولڈر32 رنز کے ناقابل شکست رہے۔

 
ملتان سلطانز کی طرف سے کرس جارڈن نے 2، ڈیوڈ ویلی، اُسامہ میر، عبید شاہ اور محمد حسنین نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔ 
قبل ازیں بارش کے باعث راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار ہوگیا تھا، تاہم اوورز میں کوئی کٹوتی نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

امپائرز نے 7 بج کر 40 منٹ پر پچ کا معائنہ کیا تھا جس کے بعد فیصلہ کیا گیا تھا کہ ٹاس سوا 8 بجے اور میچ کا آغاز پونے 9 بجے ہوگا۔

 
واضح رہے کہ دفاعی چیمپئن اسلام یونائیٹڈ ٹورنامنٹ میں اپنے دونوں میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے جبکہ ملتان سلطانز اپنے پہلے میچ میں شکست کے بعد 5ویں پوزیشن پر ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کا اسکواڈ اینڈریز گوس، صاحبزادہ فرحان، کولن منرو، حیدرعلیل، اعظم خان ( وکٹ کیپر)، شاداب خان ( کپتان)، جیسن ہولڈر، محمد شہزاد، عماد وسیم، نسیم شاہ، ریلے میریڈتھ پر مشتمل ہے جب کہ ملتان سلطانز کا اسکواڈ محمد رضوان ( کپتان، وکٹ کیپر )، شے ہوپ، عثمان خان، افتخار احمد، کامران غلام، مائیکل بریسویل، ڈیوڈ ویلی، کرس جورڈن، اسامہ میر، عبید شاہ، محمد حسنین پر مشتمل ہے
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات