بھکر،ٹیچرز کے درمیان مختلف کھیلوں کے پہلے ٹیچرز سپورٹس گالہ کا افتتاح

جمعرات 17 اپریل 2025 12:02

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2025ء) ضلع بھر کے تعلیمی اداروں کی ٹیچرز کے درمیان مختلف کھیلوں کے پہلے ، ٹیچرز سپورٹس گالا ، کے تحصیل لیول مرحلہ کا افتتاح کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ٹیچرز کے درمیان تحصیل لیول مقابلہ جات گورنمنٹ گرلز ہائی سکول منڈی ٹائون بھکر میں شروع ہیں جہاں ٹیچرز سپورٹس گالا کا افتتاح، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلمنٹری وومن ونگ بھکر نگہت جمیل نے ربن کاٹ کر کیا۔

اس موقع پر ڈی ای او نگہت جمیل کا کہنا تھا کہ شعبہ تعلیمی کی ترقی کے لیئے اس وقت جو عملی اقدامات دیکھنے میں آرہے ہیں ان کی مثال اس سے پہلے نہیں ملتی، ٹیچرز سپورٹس گالا بھی ان اقدمات کی ایک کڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیچرز کی کارکرگی جانچنے اور پیشہ ورانہ مصروفیات کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کا موقع دینا ان کی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے ایک اچھا قدم ہے۔ \378