غیر ملکی باشندوں کے انخلا کی مہم جاری

جمعرات 17 اپریل 2025 12:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2025ء) غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کی مہم تیزی سے جاری ہے۔ترجمان پولیس کے مطابق لاہور میں 05، صوبہ بھر میں 46 ہولڈنگ سنٹرز قائم ہیں، لاہور سمیت صوبہ بھر سے افغانیوں سمیت 10711 غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے، مہم کے دوران 11 ہزار 250 سے زائد غیر قانونی مقیم باشندوں کو ہولڈنگ سنٹرز پہنچایا گیا۔

(جاری ہے)

539 غیر قانونی مقیم افراد تاحال ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں، بین الاقوامی قوانین کے تحت غیر قانونی مقیم باشندوں کے انخلا کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، سکیورٹی ہائی الرٹ، تمام غیر قانونی مقیم افراد کا انخلا یقینی بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :