برطانیہ،2سالہ بچے کو گاڑی سے کچلنے والے ملزم کا اعترافِ جرم

جمعرات 17 اپریل 2025 13:16

برطانیہ،2سالہ بچے کو گاڑی سے کچلنے والے ملزم کا اعترافِ جرم
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2025ء)ہِٹ اینڈ رن میں ملوث 30 سالہ شرجیل شہزاد نے مہلک تصادم کے جرم کا اعتراف کر لیا، واقعے میں 2 سالہ شہباز سنگھ جاں بحق ہو گیا تھا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ملزم شرجیل شہزاد نے اعتراف کیا کہ اس کی خطرناک ڈرائیونگ کی وجہ سے 2 سالہ لڑکے کی موت واقع ہوئی۔ملزم نے خطرناک ڈرائیونگ سے شدید چوٹ پہنچانے کے 2 الزامات کے ساتھ ساتھ چوری کی گاڑی چلانے کے الزامات کو بھی تسلیم کیا۔ملزم شہزا کو 4 جولائی کو سزا سنائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :