سعودی عرب ، مکہ مکرمہ میں فرضی حج کمپنی چلانے والا شہری گرفتار

جمعرات 17 اپریل 2025 13:34

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2025ء)مکہ مکرمہ پولیس نے فرضی حج کمپنی اور جعلی مہم چلانے والے مقامی شہری گرفتار کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق مکہ مکرمہ پولیس نے کہا ہے کہ مذکورہ شخص نے اشتہار میں دعوی کیا ہے کہ اس کے پاس عازمین حج کے لیے رہائش، کیمپ اور ٹرانسپورٹ کا انتظام ہے۔پولیس نے کہا کہ مذکورہ شخص کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضے سے دھوکے دہی سے حاصل کی جانے والی رقم بھی ضبط کرلی گئی ہے۔مکہ مکرمہ پولیس نے تمام مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ حج کرنے کے لیے وزارت کی ویب سائٹ سے بکنگ کرائی جائے اور دھوکہ بازوں سے دور رہا جائے۔