اسرائیل نے غزہ میں تمام حدیں پار کر لی ہیں، یورپی یونین عہدے دار

جمعرات 17 اپریل 2025 14:42

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2025ء)یورپی یونین میں خارجہ امور اور سیکورٹی پالیسی کی اعلی نمائندہ کایا کالاس نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل پنے دفاع میں تمام حدوں سے تجاوز چکا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہاکہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہیمگر حالیہ واقعات نے واضح طور پر ظاہر کر دیا ہے کہ تمام حدوں کو پار کر لیا گیا ہے۔خاتون عہدے دار کے مطابق فلسطینیوں کے حقوق کے احترام کے بغیر اسرائیل کا امن یقینی نہیں بنایا جا سکتا، اسی وجہ سے یورپی یونین دو ریاستی حل کو سپورٹ کرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ یورپی یونین نے فلسطینیوں کے لیے 1.6 ارب یورو کا نیا امدادی پیکج منظور کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :