ساہیوال ،کمشنر ساہیوال ڈویژن کی ڈویژن بھر کے تمام سکولوں کے اندر اور گردونواح میں موجود تمام مین ہولز پر کور رکھنے کی ہدایت

جمعرات 17 اپریل 2025 15:14

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2025ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے ڈویژن بھر کے تمام سکولوں کے اندر اور گردونواح میں موجود تمام مین ہولز پر کور رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ وہ یہاں اپنے دفتر میں پسپ پروگرام اور میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے ،جس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

کمشنر شعیب اقبا ل سید نے شہر میں صفائی کے حوالے سے سی ای او ساہیوال واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز کمپنی افتخار علی کو ہدایت کی کہ سینٹری ورکرز کی 100فیصد حاضری یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مشینری کو موثر انداز میں استعمال میں لاکرصفائی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ پسپ پروگرام کے تحت جاری منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے تاکہ مقررہ ڈیڈلائن کے مطابق مکمل کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کالج چوک اور کمپری ہنسو چوک کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات ختم کی جاسکیں۔ انہوں نے میونسپل کارپوریشن حکام کو ہدایت کی کہ شہر میں ریڑھی بانوں کو مختص جگہوں پر رہنے کی تلقین کی جائے اور بازاروں کے درمیان کھڑی ریڑھیوں کو فوری ہٹایا جائے تاکہ ٹریفک کے مسائل پیدا نہ ہوں۔ انہوں نے پی ایچ اے حکام کو شہر کی گرین بیلٹس کو مزید خوبصورت بنانے کی بھی ہدایت کی۔\378

متعلقہ عنوان :