لاہورہائیکورٹ نے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل کی ہڑتال کے خلاف رپورٹ طلب کرلی

جمعرات 17 اپریل 2025 15:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل کی ہڑتال کے خلاف درخواست پر سیکرٹری ہیلتھ اور سیکرٹری بہبود آبادی سے رپورٹ طلب کرلی۔ لاہورہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار تنظیم کے وکیل اظہر صدیق نے موقف اختیار کیاکہ سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتالوں سے متعلق قانون بنانے کی ہدایات جاری ہوئیں تھیں ہڑتالوں سے متعلق قانون کو ابھی حتمی منظوری نہیں دی۔

عدالت نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو ہڑتال سے روک رکھا ہے۔ وکیل نے نکتہ اٹھایاکہ میرا مقصد توہین عدالت میں کسی کو سزا کروانا نہیں ہے ہڑتالوں کے باعث مریضوں اور عام لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔