امریکا کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا دوراٹلی میں ہوگا، ایرانی نائب وزیرخارجہ

جمعرات 17 اپریل 2025 15:39

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2025ء) ایران کے نائب وزیرخارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا دور اٹلی کے دارالحکومت روم میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

چینی میڈیا کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز ٹیلی ویژن انٹرویو کے دوران کہا کہ ہمیں مذاکرات کے مقام کو تبدیل کرنے کے لئے دوسری طرف سے اب تک کوئی نئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے اور روم دوسرے دور کا مقام ہو گا۔مذاکرات کا مقام ایرانی فریق کے لئے کوئی حساس مسئلہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مرکزی مواد اور کام پر توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے مقام سے قطع نظر عمان انہیں سہولت اور ثالثی فراہم کرتا رہے گا۔