دبئی ایئرپورٹ مسلسل دوسرے سال دنیا کا مصروف ترین ہوائی اڈہ قرار

دبئی نے مسلسل دوسرے سال یہ مقام برقرار رکھ کر اپنی عالمی ہوا بازی میں اہم حیثیت کو مزید مستحکم کر دیا

جمعرات 17 اپریل 2025 15:41

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2025ء)دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ مسلسل دوسرے سال دنیا کا مصروف ترین ہوائی اڈہ قرار دے دیا گیا۔دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے مصروف ترین بین الاقوامی ہوائی اڈے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔میڈیارپورٹس میں کہاگیاکہ ایئر پورٹس کونسل انٹرنیشنل (ACI) ورلڈ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں دبئی نے تقریبا 92.3 ملین مسافروں کا خیر مقدم کیا۔

(جاری ہے)

دبئی نے مسلسل دوسرے سال یہ مقام برقرار رکھ کر اپنی عالمی ہوا بازی میں اہم حیثیت کو مزید مستحکم کر دیا ہے۔دبئی کے بعد لندن، سیول، سنگاپور اور ایمسٹرڈیم نے فہرست میں بالترتیب دوسری سے پانچویں پوزیشن حاصل کی، جبکہ پیرس، استنبول، فرینکفرٹ، ہانگ کانگ اور دوحہ نے ٹاپ ٹین کی فہرست مکمل کی۔ایئر پورٹس کونسل انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر جنرل جسٹن ارباکی نے کہا ہے کہ عالمی چیلنجوں کے باوجود دنیا کے مصروف ترین ہوائی اڈے اپنی مضبوطی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، یہ ہوائی اڈے تجارت، معیشت اور عالمی روابط کی اہم شریانیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :