رہائشی پلاٹ پر کمرشل تعمیرات کے خلاف درخواست پر ڈی جی ایس بی سی اے سمیت دیگر کو نوٹس جاری

جمعرات 17 اپریل 2025 17:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2025ء)سندھ ہائی کورٹ نے آئینی بینچ نے لیاری کے دو رہائشی پلاٹ پر کمرشل تعمیرات کے خلاف درخواست پر ڈی جی ایس بی سی اے اسحاق کھوڑو،ڈائریکٹراشفاق کھوکھر، اسسٹنٹ ڈائریکٹرگل مگسی اوربلڈروسیم غلام کونوٹس جاری کردیئے ۔

(جاری ہے)

عدالت نے افسران اور بلڈر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے ۔درخواست گزار کے وکیل عرفان عزیز ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ عدالت 16جنوری کوحکم دیاتھاکہ ڈی جی سب کوسن کر3ماہ میں فیصلہ کریں۔ڈی جی نے عدالتی حکم پر عمل نہیں کیا۔عیرقانونی تعمیرات کیخلاف ریاض احمد نے درخواست دائر کی تھی۔ریائشی پلاٹس پرسات منزلہ کمرشل بلڈنگ بنادی گئی ہے