حب ،کراچی سے نیشنل و انٹرنیشنل کھلاڑیوں و ماہرین کو حب مدعو کیا جائے تاکہ حب کے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارا جائے، ڈپٹی کمشنر حب

جمعرات 17 اپریل 2025 17:21

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2025ء) حب کے کھلاڑیوں کو بہتر کھیلوں کے مواقع فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے کوشش ہے کہ کراچی سے نیشنل و انٹرنیشنل کھلاڑیوں و ماہرین کو حب مدعو کیا جائے تاکہ کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو مزید نکھارا جائے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر حب نثار احمد لانگونےکرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا ۔

اس موقع پر انہوں نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی انکے مسائل دریافت کئے، حب کے کھلاڑیوں کو بہتر کھیلوں کے مواقع فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ کراچی سے نیشنل و انٹرنیشنل کھلاڑیوں و ماہرین کو حب مدعو کیا جائے تاکہ کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو مزید نکھارا جائے۔ ڈپٹی کمشنر حب کا دورہ کے موقع پر کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حب انتظامیہ کھیلوں کے فروغ کیلئے کھلاڑیوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کررہی ہے، ماہرین و سینئر کھلاڑیوں کی آمد سے حب کے نوجوان پلئیرز کو سیکھنے کے بہتر مواقع میسر آئیں گے۔

کرکٹ اکیڈمی میں کھلاڑیوں کو درپیش مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے گا صحت مند معاشرے کے قیام کیلئے کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنا ناگزیر ہے۔\378

متعلقہ عنوان :