
ہندو انتہا پسند تنظیم کی دھمکی کے بعد فواد خان کی فلم کا میوزک دبئی میں لانچ ہوگا
جمعرات 17 اپریل 2025 19:34

(جاری ہے)
موسیقی اس فلم کا ایک اہم جز ہے، اور ٹائٹل ٹریک خدایا عشق کو حال ہی میں ریلیز کیا گیا ہے، جسے ارجیت سنگھ اور شلپا را نے گایا ہے۔
فلم کے قریبی ذرائع کے مطابق ٹیم نے ابتدا ہی سے بھارت میں ممکنہ ردِعمل کا اندازہ لگا لیا تھا، اس لیے میوزک لانچ کے لیے دبئی جیسے نیوٹرل اور فواد خان کے مضبوط مداحوں والے مقام کا انتخاب کیا گیا۔ادھر، مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) کی جانب سے فلم کی مخالفت شدت اختیار کر چکی ہے۔ ایم این ایس کے سینئر رہنما امیہ کھوپکر نے فلم سازوں کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستانی فنکاروں پر مشتمل کسی فلم کو مہاراشٹر میں ریلیز نہیں ہونے دیں گے، اگر ہمت ہے تو ریلیز کر کے دکھائیں۔یاد رہے کہ 2014 کے اڑی حملوں کے بعد بھارتی فلم انڈسٹری نے پاکستانی فنکاروں پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کر دی تھی، تاہم 2023 میں بمبئی ہائی کورٹ نے پاکستانی اداکاروں پر مکمل پابندی کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔ اس کے باوجود کچھ حلقے اب بھی پاکستانی فنکاروں کی شمولیت پر نالاں ہیں۔عبیر گلال کی ہدایت کاری آرتی ایس بگدی نے کی ہے اور فلم کا میوزک امیت ترویدی نے کمپوز کیا ہے۔ فلم کا پروموشنل شیڈول بدستور جاری ہے اور فلم سازوں نے عندیہ دیا ہے کہ وہ دبا کے باوجود اپنی تخلیقی آزادی پر قائم رہیں گے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
بھارتی حکومت نے پاکستانی اداکاروں کے انسٹاگرام اکائونٹس بلاک کردیے
-
پہلگام حملہ پاکستانی ڈراموں کی بندش کا بہانہ ہے،نادیہ خان
-
گووندا کو سب سے زیادہ میں ہنساتی ہوں، سنیتا آہوجا
-
ملائکہ اروڑا مشکل میں، عدالت کی عدم پیشی پر ناقابلِ ضمانت وارنٹ کی وارننگ
-
لوگوں کے بھوتنی اور ناگن کہنے سے پریشان نہیں ہوتی ،مونی رائے
-
ٹام کروز اور آنا دے آرمس کی لندن آمد، تعلقات کی افواہیں زور پکڑ گئیں
-
کھسیانی بلی سے بحث نہیں کرتے ،اسے نظر انداز کرتے ہیں، یاسر حسین کا بھارت میں انٹرٹینمنٹ چینلز، انسٹا اکاونٹس بلاک ہونے پر ردعمل
-
کبھی میں کبھی تم ڈرامے کا سیکوئل بننے نہیں دوں گا، فہد مصطفیٰ
-
دلیپ کمار نے مدھوبالا سے شادی کیوں نہیں کی تھی اداکارہ ممتاز نے حققیت بتادی
-
پاکستانی فنکاروں کو بھارت میں کام کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیی؛ جاوید اختر
-
پٹھان اور جوان اور بلاک بسٹر کامیابی شاہ رخ خان اور دیپیکا کی جوڑی پھر تہلکہ مچانے کو تیار
-
بھارت میں پاکستانی اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاوونٹس بلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.