وفاقی بجٹ عید الاضحی سے 3 روز قبل پیش کرنے کا فیصلہ

نئے بجٹ کی منظوری کا عمل عید کی چھٹیوں کے فوری بعد شروع کر دیا جائے گا

جمعرات 17 اپریل 2025 21:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2025ء)وفاقی حکومت نے نئے مالی سال 2025-26 کا بجٹ عید سے پہلے پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،ذرائع کے مطابق عید الاضحی کے پیش نظر پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس قبل از وقت بلانے کی تجویز دی گئی جس کے مطابق نیا بجٹ 3 سے 5 جون کے دوران پارلیمنٹ میں پیش ہو سکتا ہے،عید سے دو یا تین روز پہلے قومی اسمبلی میں بجٹ پیش ہونے کا امکان ہے،نئے بجٹ کی منظوری کا عمل عید کی چھٹیوں کے فوری بعد شروع کر دیا جائے گا،آئی ایم ایف کے ساتھ نئے مالی سال کے بجٹ پر مشاورت کی جائے گی،آئی ایم ایف کا مشن مئی کے دوسرے ہفتے کے دوران پاکستان پہنچے گا،سالانہ ٹیکس ریونیو، ترقیاتی بجٹ سمیت اہم اہداف کی آئی ایم ایف سے منظوری لی جائے گی۔