اسرائیلی اداکارہ کو کاسٹ کرنے پر لبنان میں فلم سنو وائٹ پر پابندی

جمعرات 17 اپریل 2025 22:08

بیروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2025ء)لبنان نے ڈزنی کی نئی لائیو ایکشن فلم سنو وائٹ کو سنیماء گھروں میں ریلیز کرنے سے روک دیا ۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس اقدام کی بنیادی وجہ فلم میں اسرائیلی اداکارہ گال گیڈٹ کی کاسٹنگ ہے، جو کہ فلم میں ایول کوئن کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

یہ فیصلہ لبنان کے وزیرِ داخلہ احمد الحجار کی جانب سے کیا گیا، جو فلم اور میڈیا مانیٹرنگ بورڈ کی تجاویز کے بعد سامنے آیا۔

مقامی رپورٹس کے مطابق پابندی اسرائیلی فوج کی لبنان میں حزب اللہ کے خلاف حالیہ کارروائیوں اور ان حملوں میں عام شہریوں کے متاثر ہونے کے پسِ منظر میں لگائی گئی ہے۔لبنان اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث یہ فیصلہ مزید اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :