کمشنر سرگودھا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت ڈویژنل پبلک سکول کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کا انعقاد

جمعرات 17 اپریل 2025 23:04

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2025ء) کمشنر سرگودھا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت ڈویژنل پبلک سکول کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں سابقہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں تین ایجنڈا آئٹمز منظوری کے لیے پیش کیے گئے۔ پرنسپل نے طلبہ کو مختصر دورانیہ کے مختلف کورسز، مطالعاتی دوروں اور پی ٹی ایم میٹنگ بارے آگاہ کیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ طلباءو طالبات کی کیریئر کونسلنگ اور سپورٹس سرگرمیوں پر خاص توجہ دی جا رہی ہے۔ سکول کے فٹ بال گرائونڈ کی اپ گریڈیشن اور باسکٹ بال کورٹ بھی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کی اساتذہ کی جامعہ سرگودھا کی اکیڈمی میں تربیتی ورکشاپ بھی کروائی گئی ہے جبکہ قائد اکیڈمی سے بھی ٹریننگ کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح سکول کے بوائے اسکائوٹس کا مری میں کیمپ لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ پرنسپل نے بتایا کہ سکول کا سالانہ تقریب تقسیم انعامات 26 اپریل ہوگی جس میں مختلف شعبہ زندگی کے افراد کو بطور مہمان خاص مدعو کیا جا رہا ہے جبکہ اولڈ سٹوڈنٹس کے اعزاز میں بھی تقریب کے انعقاد کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ کمشنر جہانزیب اعوان نے کہا کہ ڈی پی ایس سکول کو ہر لحاظ سے معیاری بنانے کے لیے تمام وسائل استعمال میں لائے جائیں۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن رائے محمد یاسر بھٹی ، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ بلال حسن ، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل رانا شاہد عمران ،اے ڈی سی جی عمر فاروق اور پرنسپل کرنل ریٹائرڈ اشفاق حسین کے علاو ¿ہ دیگر ممبران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :