یارحسین پولیس نے مقتول شیراز قتل میں ملوث مرکزی ملزم گرفتارکر لیا

جمعرات 17 اپریل 2025 23:05

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2025ء)یارحسین پولیس نے مقتول شیراز کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم ائیر پورٹ سے گرفتارکر لیا 5 فروری کو منظور سکنہ قاسم کلے یارحسین نے رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بھائی شہراز کو نامعلوم ملزم/ملزمان نے اسلحہ آتشین سے فائرنگ کرکے قتل کیا ہے، اصل حقائق جاننے اور ملزمان تک رسائی و گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی سرکل چھوٹا لاہور محمد اقبال خان کی قیادت میں ایس ایچ او یارحسین عبدالولی خان اور ایڈیشنل ایس ایچ او خائستہ محمد خان و تفتیشی آفسران پر مشتمل ٹیم نے کارروائی شروع کی اور اجرتی قاتلان تک رسائی حاصل کرکے چار ملزمان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرکے عدالت کے کٹہرے میں کھڑے کردئیے۔

ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے پولیس کو بتلایا کہ ملزمان جلال اور اکرام پسران عبدالغنی ساکنان یعقوبی سے رشتہ دار مسمی شیراز کے سر کی قیمت 05 روپے اجرت پر لیے تھے۔

(جاری ہے)

یہ دونوں آپس میں رشتہ دار ہے اور خاندانی تکرار پر مسمیان جلال اور اکرام نے اجرت پر شیراز کو قتل کر ڈالا۔قائم مقام ایس ایچ او خائستہ محمد خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم اکرام کو گرفتار کیا،ملزم نے اجرت پر پیسے دیکر بیرونی ملک فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے تاہم پولیس کی بہترین حکمت عملی اور نیٹ ورک کی بدولت ائیر پورٹ میں پگڑے گئے ۔مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔