بلوچستان کی ترقی ضروری، مگر فاٹا کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، تیمور جھگڑ

بلوچستان کے مسائل کا حل سیاسی ہے، کسی کو یقین نہیں پیسے بلوچستان جا رہے ہیں،سابق وزیر خزانہ خیبرپختونخوا

جمعرات 17 اپریل 2025 20:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2025ء)رہنما پی ٹی آئی تیمور جھگڑا نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی ضروری، مگر فاٹا کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، بلوچستان کے مسائل کا حل سیاسی ہے، کسی کو یقین نہیں کہ پیسے بلوچستان جا رہے ہیں۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تیمور جھگڑا نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر ایک نہیں 4، 5 بڑے بنیادی اعتراضات ہیں، سب سے پہلے تو یہ کہ اگر 20فیصد بھی یہ کہتے ہیں کہ قیمتیں کم ہوئیں ہیں، جیسے 260روپے قیمت ہے تو 20فیصد کا مطلب ہے کہ آپ کو 50روپے کی سیونگ ہوئی ہے۔

تیمور جھگڑا نے کہا کہ دوسری بات یہ کہ اگر یہ کوشش ہے کہ بلوچستان کے سیاسی مسائل پر کچھ پیسے ڈال کر ان کو حل کیا ہے تو مینگل صاحب کی احتجاجی موومنٹ ہے وہ حل نہیں ہوتی، بلوچستان کے سیاسی مسائل کا حل سیاسی ہے، کسی کو یقین نہیں کہ پیسے بلوچستان جا رہے ہیں، اگر یہ کہہ رہے ہیں کہ 15دن میں 100ارب سیو ہو رہے ہیں تو سب سے پہلے جو ایڈیشنل ٹیکس کا نام ہے اس کا نام بلوچستان لیوی ہونا چاہیے اوریہ بات قانونی طور پر محفوظ ہو کہ اس کا پیسا بلوچستان جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج بھی وفاق قبائیلی اضلاع کے بنیادی اخراجات کی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کر رہا، پیسے وفاق کو ملتے ہیں تو چاروں صوبوں کا حق ہے، صوبوں سے پیسوں سے متعلق پوچھا جانا چاہئے، بلوچستان کیاہمیت سیانکارنہیں، فاٹا بھی اہم ہے، حکومتی رویے نے منرلز بل کا بھی بیڑاغرق کر دیا۔ پی ٹی آئی میں ون مین شو نہیں ہے، وفاق کی جانب سے منرلز سے متعلق ڈرافٹ آیا تھا۔تیمورجھگڑا نے کہا کہ پچھلے تین سال میں البیک کا ایک سو ارب ڈالر کاایم او یو ہوا ہے ۔ بورڈ آف انویسٹمنٹ ادارہ ہی اسی لیے بنا ہے، رابطے کیلئے چاروں صوبوں کا ایک فورم کیوں نہیں بنا دیتے، وفاق کا گریڈ 19کا ملازم ڈی جی مائنز اینڈ منرل ہوگا، وہ وزیراعلی، صوبائی کابینہ یا پارلیمنٹ کو کنکشن دے گا ۔