ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ : کرنٹ اکانٹ سرپلس ایک ارب ڈالر سے زائد ہوگیا

مارچ میں جاری کھاتہ 1 ارب 19 کروڑ 50 لاکھ ڈالر سرپلس رہا، فروری جاری کھاتے کو 9 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا خسارہ تھا

جمعرات 17 اپریل 2025 21:00

ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ : کرنٹ اکانٹ سرپلس ایک ارب ڈالر سے زائد ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2025ء)بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات میں نمایاں اضافہ کے باعث مارچ 2025 میں کرنٹ اکانٹ سرپلس ایک ارب ڈالر سے زائد ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مارچ 2025 میں جاری کھاتہ ایک ارب 19 کروڑ 50 لاکھ ڈالر سرپلس رہا، فروری 2025 میں جاری کھاتے کو 9 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا خسارہ درپیش تھا، تیسری سہ ماہی میں جاری کھاتا 70 کروڑ ڈالر سرپلس رہا، رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کا جاری کھاتے ایک ارب 85 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سرپلس رہا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں جاری کھاتے کو ایک ارب 65 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا خسارہ درپیش رہا تھا، گزشتہ مالی سال کے پہلے نو ماہ کے مقابلے میں رواں مالی سال اسی عرصے میں اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات 7 ارب ڈالر زائد رہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ مالی سال جولائی تا مارچ ترسیلات کی مالیت 21 ارب 3 کروڑ ڈالر رہیں، رواں مالی سال اسی عرصے کے دوران ترسیلات کی مالیت 28 ارب 3 کروڑ ڈالر رہیں۔