وفاقی اردو یونیورسٹی کے ریٹائرڈ اساتذہ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے اجلاس ہفتہ کو کراچی پریس کلب میں ہوگا

جمعرات 17 اپریل 2025 21:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2025ء)وفاقی اردو یونیورسٹی کے ریٹائرڈ اساتذہ کو پنشن اور واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف جاری جدوجہد سے یکجہتی کے اظہار کے لیے ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ اجلاس 19 اپریل 2025 بروز ہفتہ، شام 4 بجے کراچی پریس کلب کے ابراہیم جلیس ہال میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں انسانی حقوق کے کارکنان، سینئر اساتذہ، صحافی، اور مختلف پروفیشنل تنظیموں کے نمائندگان شرکت کریں گے اور اظہار خیال کریں گے۔

اجلاس کی صدارت ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (HRCP) کے چیئرمین اسد اقبال بٹ کریں گے۔اجلاس کا مقصد اساتذہ کے دیرینہ مطالبات کی حمایت اور اعلی حکام پر دبا ڈالنا ہے تاکہ انہیں ان کے واجبات جلد از جلد ادا کیے جائیں۔ تمام سماجی و علمی حلقوں سے اس اجلاس میں شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔