کوئٹہ شہر میں غیر قانونی رکشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری

جمعرات 17 اپریل 2025 21:25

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2025ء)بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم اور کمشنر/چیرمین ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات کی ہدایت پر کوئٹہ شہر میں غیر قانونی رکشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ ڈویژن علی درانی کی نگرانی میں ڈبل روڈ پر چیکنگ کے دوران 5 رکشوں کو سیکشن 115 کے تحت تحویل میں لے کر بند کردیاگیا۔

جبکہ 13 رکشوں اور کمرشل گاڈیوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان بھی جاری کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ ڈویڑن عملہ اور ٹریفک پولیس کی جانب سے تمام رکشہ مالکان اور کمرشل گاڈی مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے رکشے اور کمرشل گاڈیوں کے پرمٹ جلداز جلد تجدید کریں کیونکہ شہر میں غیر قانونی رکشوں اور کمرشل گاڈیوں کے خلاف کاروائیاں روزانہ کی بنیاد پر کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ شہر میں ٹریفک کے مسائل کے حل کے لیے غیرقانونی رکشوں اور بغیر پرمٹ ہولڈر کمرشل گاڈیوں کے خلاف کاروائی بے حد ضروری ہے۔دوسری جانب ٹریفک قوانین کی پاسداری کو ہر صورت یقینی بنائیں۔