موروثی بیماریوں کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے آگاہی لازمی ہے، مشیر صحت احتشام علی کا ہیموفیلیا ءکے عالمی دن کے موقع پر پیغام

جمعرات 17 اپریل 2025 22:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2025ء) مشیر صحت خیبر پختونخوا احتشام علی نے کہا ہے کہ موروثی بیماریوں کے پھیلاو کی روک تھام کیلئے آگاہی لازمی ہے. ہیموفیلیاء کے عالمی دن کے موقع پر مشیر صحت احتشام علی نے عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ موروثی بیماریوں کے پھیلاو کے روک تھام کیلئے عوام میں آگاہی لازمی ہے، کزن میرجز سے قبل تھیلیسیمیا ءاور ہیو فیلیاء کی تشخیص لازمی ہے تاکہ ہماری آئندہ نسل میں اس بیماری کی ترسیل کو روکا جاسکے۔

(جاری ہے)

مشیر صحت نے کہا کہ خون سے جُڑی بیماریوں کے سدباب کیلئے بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کی فعالی لازمی ہے جس کے تحت ریجنل بلڈ سنٹرز کو بااختیار اور فعال بنایا جارہا ہے تاکہ معاشرے میں غیر ٹیسٹ شدہ اور غیر معیاری خون کے انتقال کا سدباب ہوسکے. انہوں نے کہا کہ اس بابت اصلاحات کیلئے ہنگامی اقدامات اُٹھارہے ہیں تاکہ عوام میں آگاہی کو یقینی بنایا جاسکے اور عوام خود اس قابل ہوں کہ اپنے فیصلے اچھے طریقے کر سکے۔