سعودی وزیرِ دفاع شہزادہ خالد کی ایران کے سپریم لیڈر سے ملاقات

جمعہ 18 اپریل 2025 08:30

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2025ء) سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے تہران میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ایران کے دورے کے دوران ایکس پر شہزادہ خالد نے لکھا کہ ملاقات میں سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت ہوئی۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق تہران میں ایران کی اعلٰی قیادت سے ملاقاتوں کے دوران دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کے فروغ اور مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر بات چیت ہوئی۔شہزادہ خالد بن سلمان کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان نئے سفارتی رابطوں کے بعد ہو رہا ہے۔