
بوسٹن میراتھون میں 18 پاکستانی شامل، 2 کا شلوار قمیص پہن کر ریس مکمل کرنے کا عزم
جمعہ 18 اپریل 2025 12:25

(جاری ہے)
دونوں ایتھلیٹس کا کہنا تھا کہ انہیں وقت کی کمی کی وجہ سے شلوار قمیص پہن کر ٹریننگ کا موقع نہیں ملا لیکن وہ پُرعزم ہیں کہ اس ریکارڈ کو بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
ایتھلیٹس نے کہا کہ اس فیصلے کا بنیادی مقصد دنیا بھر میں پاکستان کی ثقافت کو اُجاگر کرنا ہے اور یہ ان کیلئے محض ایک ریکارڈ سے بڑھ کر ہے۔اس سال کی بوسٹن میراتھون میں چھ پاکستانی رنرز اپنا ''6 اسٹار فنشر'' کا سفر بھی مکمل کریں گے۔ یہ اعزاز ان رنرز کو ملتا ہے جو دنیا کے چھ بڑے میراتھون (بوسٹن، نیویارک، شکاگو، برلن، لندن اور ٹوکیو) مکمل کرتے ہیں۔ بوسٹن میں جو پاکستانی رنرز 6 اسٹارز مکمل کریں گے ان میں دانش الہٰی، عدنان گاندھی، حرا دیوان، یسرا بخاری، نزار نیانی اور جمال خان شامل ہیں۔کراچی کے معروف رنر عدنان گاندھی نے رمضان کے دوران رات کو ٹریننگ کرکے بوسٹن میراتھون کیلئے اپنی تیاری مکمل کی۔ انہوں نے بتایا کہ ''مارچ میں میں نے 400 کلومیٹر دوڑ لگائی، جن میں سے زیادہ تر راتوں کو لگائی گئیں۔'' ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں میراتھون کلچر کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔بوسٹن میراتھون میں حصہ لینے والی پاکستانی خاتون رنر حرا دیوان نے کہا کہ ''یہ میری 14 سالہ محنت کا نتیجہ ہے۔ میں چاہتی ہوں کہ پاکستانی خواتین بھی اس شعبے میں آگے آئیں.انہوں نے بتایا کہ خواتین کے لیے میراتھون دوڑنا ثقافتی چیلنجز کے باوجود ممکن ہے۔دانش الہٰی کا کہنا تھا کہ یہ ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے کہ وہ اپنے ملک کا نام روشن کرے۔ ہم چاہتے ہیں کہ دنیا پاکستان کی مثبت تصویر دیکھے۔بوسٹن میراتھن میں حصہ لینے والے پاکستانی رنرز میں ڈاکٹر سلمان خان، عامر بٹ، جمال خان، نزار نیانی، حرا دیوان، سلمان الیاس، یسریٰ بخاری، سارہ لودھی، صادق شاہ، عدنان گاندھی، ایاز عبداللّٰہ، دانش الہٰی، امین مکتی، عبدالرحمٰن، فیصل شفیع، عمر ملک، قمر ضیا اور ڈاکٹر راویا بخاری شامل ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹائیگر ابھی زندہ ہے‘، عمر اکمل نے محمد عامر کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے
-
بولنا مجھے بھی آتا ہے لیکن بڑوں نے عزت کرنا سکھایا ہے: بابر اعظم
-
ڈینیئل مدویدیف اور کیسپررڈ میڈرڈ اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
-
بابر اعظم اور رضوان کو بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کیلئے بھی ٹیم میں شامل نہ کیے جانے کا امکان
-
پاکستان اور بنگلادیش کے مابین ٹی ٹونٹی سیریز کا شیڈول جاری
-
بھارت: کرکٹ میچ کے دوران پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر نوجوان ہندو انتہاپسندوں کے ہاتھوں قتل
-
ملتان سلطانز پلے آف مرحلے کی دوڑ سے باہر ہو گئی
-
ملتان سلطانز پلے آف مرحلے سے باہر ہونے کے دہانے پر
-
عمران خان برصغیر کے سب سے بڑے ہیرو ہیں
-
پی ایس ایل 10 کے 18 ویں میچ کا ٹاس کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جیت لیا
-
آئی پی ایل، 14سالہ سوریہ ونشی نے سنچری بنا کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا
-
والدین کی ذمہ داریاں کبھی بھی ففٹی ففٹی نہیں ہوتیں، ثانیہ مرزا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.