سوشل میڈیا پرتارا سوتاریا اور ریپر بادشاہ کے درمیان ممکنہ تعلقات کی خبریں گردش کرنے لگیں

جمعہ 18 اپریل 2025 13:33

سوشل میڈیا پرتارا سوتاریا اور ریپر بادشاہ کے درمیان ممکنہ تعلقات کی ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2025ء)سوشل میڈیا پر تارا سوتاریا اور ریپر بادشاہ کے درمیان ممکنہ تعلقات کی خبریں گردش کرنے لگیں۔بالی ووڈ رپورٹ کے مطابق اداکارہ تارا سوتاریا ایک بار پھر خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں اور اس بار ان کا نام معروف بھارتی ریپر بادشاہ کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

یہ قیاس آرائیاں اس وقت زور پکڑ گئیں جب ایک رئیلٹی شو کے دوران اداکارہ شلپا شیٹی نے مذاق میں بادشاہ کو تارا کا نام لے کر چھیڑا۔ شلپا کے اس تبصرے پر بادشاہ شرما گئے، جس پر ناظرین نے فوری ردعمل دیا اور سوشل میڈیا پر دونوں کے ممکنہ تعلقات کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔ابھی تک تارا یا بادشاہ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔