روس کو ہتھیار فراہم کرنے کا یوکرینی صدر کا دعوی بے بنیاد ہے، چین

جمعہ 18 اپریل 2025 16:19

روس کو ہتھیار فراہم کرنے کا یوکرینی صدر کا دعوی بے بنیاد ہے، چین
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2025ء) چین نے روس کو ہتھیار فراہم کرنے کے یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے اسے بے بنیاد قرار دیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے جمعہ کو معمول کی نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ چین نے کبھی بھی یوکرین کے بحران میں کسی فریق کو مہلک ہتھیار دستیاب نہیں کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین کے معاملے پر چین کا موقف ہمیشہ واضح رہا ہے۔

(جاری ہے)

یہ جنگ بندی کو فروغ دینے اور تنازعات کے خاتمے کے ساتھ ساتھ امن مذاکرات کی حوصلہ افزائی کے لیے سرگرم عمل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین بے بنیاد الزامات اور سیاسی جوڑ توڑکی مخالفت کرتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین نے عوامی سطح پر کہا تھا کہ روس کی طرف سے درآمد کیے جانے والے ہتھیاروں کے زیادہ تر اجزا امریکا اور دیگر مغربی ممالک سے آتے ہیں۔ چین کی جانب سے یہ بیان یوکرینی صدر کے ان بیانات کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ چین روس کو ہتھیار اور بارود فراہم کر رہا ہے اور چین پر روسی سرزمین پر ہتھیار تیار کرنے کا الزام بھی عائد کیاہے۔

متعلقہ عنوان :