سیف علی خان اورنکیتا کا رومانٹک سین؛ سوشل میڈیا پربحث چھڑگئی

جمعہ 18 اپریل 2025 20:03

سیف علی خان اورنکیتا کا رومانٹک سین؛ سوشل میڈیا پربحث چھڑگئی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2025ء) فلم جیول تھیف کے ریلیز کیے گئے رومانٹک گانے الزام میں سیف علی خان اور نکیتا دتہ کی کیمسٹری مداحوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے میں کامیاب ہوگئی۔سیف علی خان اور نکیتا دتہ نے رومانوی نغمے میں اپنی جاندار اداکاری اور جذباتی لگاو کے شاندار اظہار سے چار چاند لگا دیئے۔

(جاری ہے)

گانے نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی اور عمر میں 20 سال کا فرق ہونے کے باوجود دونوں فنکاروں کی زبردست کیمسٹری نے مداحوں کے دل جیت لیے۔

سوشل میڈیا صارفین کے درمیان سیف اور نکیتا کی عمروں کے درمیان فرق پر بحث چھڑ گئی۔ کسی نے حق میں تبصرے کیے تو کوئی منفی کمنٹس دیتا نظر آیا۔اس گانے کو شلپا را اور وشال مشرا نے اپنی مدھر آوازوں سے سجایا ہے اور اس کے بول کمار نے لکھے جب کہ موسیقی انیس علی صابری نے دی۔جیول تھیف اسی ماہ نیٹ فلیکس پر ریلیز کی جائے گی۔ فلم کی کہانی ایک قیمتی ہیرا چوری کرنے کے واقعے گرد گھومتی ہے۔