گورنر خیبر پختونخوا سے منرلز ایسو سی ایشن خیبر پختونخوا کے وفد کی ملاقات

ملاقات میں وفد نے مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے حوالہ سے اپنے تحفظات سے گورنر خیبرپختونخوا کو آگاہ کیا

جمعہ 18 اپریل 2025 21:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2025ء)گورنر خیبر پختونخوا سے منرلز ایسو سی ایشن خیبر پختونخوا کے وفد کی ملاقات ، ملاقات میں وفد نے مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے حوالہ سے اپنے تحفظات سے گورنر خیبرپختونخوا کو آگاہ کیا ،مائنز اینڈ منرلز بل اٹھارویں ترمیم کے تحت صوبائی مسئلہ ہے ،صوبائی حکومت کو صوبہ کے عوام کا احساس نہیں ہے، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے منرلز ایسو سی ایشن خیبر پختونخوا کے وفد نے گورنر ہائوس پشاور میں ملاقات کی ، ملاقات میں وفد نے مائینز اینڈ منرل ایکٹ کے حوالہ سے اپنے تحفظات سے گورنر خیبرپختونخوا کو آگاہ کیا ،، وفد نے گورنر کو بتایا کہ یہ فیصلہ صوبہ کے حق میں سود مند نہیں ، اس سے بدامنی کا شکار یہ صوبہ مزید مسائل سے دوچار ہوگا ،ہم نے وزیر اعلی سے ملاقات کی انہوں نے ہمیں تسلی دی مگر عملا کچھ نہ کرکے ہمیں مایوس کیا،،گورنر نے کہا کہ مائنز اینڈ منرلز بل اٹھارویں ترمیم کے تحت صوبائی مسئلہ ہے ،،صوبائی حکومت کو صوبہ کے عوام کا احساس نہیں ہے،،کسان بل میں بھی صوبہ کے عوام کے مفادات کا تحفظ نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

ضرورت اس امر کی ہے کہ صوبہ کے حوالے سے بلز جیسے مسائل پر وہ تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے۔صوبہ کی خاطر ہمیں سیاسی اختلافات کو پس پشت ڈالنا ہوگا،،اس بل کے حوالہ سے پیپلز پارٹی کے ایم پی اے احمد کریم کنڈی نے پریس کانفرنس بھی کی اور واضح موقف اختیار کیا ہوا ہے۔مدینہ منورہ میں بونیر کے ماربل کی ڈیمانڈ ہے مگر یہاں سیکیورٹی اور دیگر مسائل صوبہ کی ترقی میں رکاوٹ ہیں۔وزیر اعلی تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈروں کو بلائیں محکمہ قانون کے حکام کو بٹھائیں اور ایک واضح جامع اور ٹکراؤ سے پاک عوام دوست حکمت عملی طے کریں۔حکمت عملی اسلام آباد میں متعلقہ فورم کے سامنے پیش کی جائے ،اس حوالہ سے متعلقہ حکام تک میں آپکے تحفظات پہنچاؤں گا۔