سکھر اور گردونواح کے علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار ، گرمی کے ستائے ہوئے نوجوانوں نے پابندی کے باوجود نہروں کا رخ کرلیا

جمعہ 18 اپریل 2025 21:42

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2025ء)سکھر اور گردونواح کے علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار ، گرمی کے ستائے ہوئے نوجوانوں نے پابندی کے باوجود نہروں کا رخ کرلیا ، شہری و سماجی حلقوں میں تشویش ،سکھر بیراج اور اس سے نکلنے والی نہروں میں نہانے پر عائد پابندی پر عملدرآمد کرانے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر اور اسکے گردنواح میں گرمی کا درجہ حرارت گذشتہ دو ماہ سے بڑھا ہوا دیکھائی دیتا ہے جس کے باعث گرمی کی شدت میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا ہے الٹا سونے پر سہاگہ بجلی کے اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے بھی عوام کی مشکلات بڑھادی ہیں گرمی کی شدت کو کم کرنے کیلئے نوجوان اور بچوں نے سکھر بیراج سے نکلنے والی دادو اور کیر تھر کینال کا رخ کرنا شروع کردیا ہے ،نہروں پر نہانے والے نوجوانوں کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت اور اعلانیہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث دن کے وقت سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، یہی وجہ ہے کہ ہم نہروں کا رخ کرتے ہیں اور دن کے چار، پانچ گھنٹے نہروں کے ٹھنڈے پانی میں گزار کر گرمی سے محفوظ رہنے کی کوشش کرتے ہیں کیونکہ دوپہر کے وقت کوئی ایسا تفریحی مقام نہیں جہاں لوگ آرام کرسکیں، گھروں میں بجلی نہ ہونے سے سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے یہی وجہ ہے کہ دن میں نوجوانوں کی اکثریت شامل ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

واضع رہے کہ سکھر بیراج اور اس سے نکلنے والی نہروں میں لوگوں کے نہانے پر پابندی عائد ہے، محکمہ آبپاشی کی جانب سے بورڈ بھی آویزاں ہیں کہ سکھر بیراج اور اس سے نکلنے والی نہروں میں نہانے پر پابندی عائد ہے، محکمہ ا?بپاشی کے ملازمین کوشش بھی کرتے ہیں کہ نہروں میں نہانے والے لوگوں کو روکا جائے تاہم لوگ محکمہ آبپاشی کے ملازمین کے روکنے کے باوجود نہروں میں نہاتے ہیں،اس حوالے سے شہری و سماجی حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے اور انہوں نے بالا حکام سینوٹس لیکر نہروں میں نہانے عائد پابندی پر عملدرآمد کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔