اگر آنسو نکل آئیں تو خود ہی پونچھ لینا، لوگ آئیں گے تو سودا کریں گے، وہاج علی کی سوشل میڈیا سٹوری وائرل

جمعہ 18 اپریل 2025 23:13

اگر آنسو نکل آئیں تو خود ہی پونچھ لینا، لوگ آئیں گے تو سودا کریں گے، ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2025ء)اداکار وہاج علی کی جذباتی انسٹاگرام سٹوری نے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر لی ۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اسٹوری میں وہاج علی نے لکھا ہے کہ اگر آنسو نکل آئیں تو خود ہی پونچھ لینا، لوگ آئیں گے تو سودا کریں گے۔

(جاری ہے)

وہاج کے ان دل کو چھو لینے والے الفاظ کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہاج علی نے سچائی پر مبنی بات لکھی ہے۔جبکہ ایک اور صارف نے نشاندہی کی کہ یہ خوبصورت جملے دراصل سلمان خان کے والد معروف مصنف سلیم خان کے تحریر کردہ ہیں۔