سوات ،مختلف واقعات میں 2خواتین کو قتل کردیا گیا

جمعہ 18 اپریل 2025 23:19

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2025ء)سوات مختلف واقعات کے دوران 2خواتین کو قتل کردیا گیا ہے۔ایس ایچ او تھانہ سیدوشریف روشن علی کے مطابق نواحی علاقے گلکدہ میں ایک شادی شدہ خاتو ن مسماة (م)زوجہ سلمان ولد گل فرازسکنہ شانگلہ گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی ہے ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سیدوٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا ہے۔

خاتون کے والد نے مقتولہ کے شوہر سلمان پر قتل کی دعویداری کی ہے ۔ جس پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتا رکرلیا ہے ۔جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق قتل کا دوسراواقعہ تحصیل کبل کے علاقے جالوان میں پیش آیا ہے ۔ جہاں پر ایک چالیس سالہ خاتون مسما (ن) زوجہ پرویز کو گلہ کاٹ کر قتل کردیا گیا ہے۔ کانجو پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے کبل اسپتال منتقل کردیا ہے ۔

جہاں پر مقتولہ کے بھائی شوکت نے پولیس کو بتایا کہ مسقط میں مقیم اس کے بہنوئی پرویز خان اور اس کی بہن کے مابین تعلقات اچھے نہیں تھے ۔ پرویز خان کی ایماپر اس کی دوسری بیوی مسما صبیحہ نے دیگر نامعلوم ملزمان سے مل کر اس کی بہن کو قتل کردیا ہے۔ جس پر کانجو پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شرو ع کردی ہے۔