راولپنڈی،مندرہ پولیس کی کارروائی،شادی شدہ خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

جمعہ 18 اپریل 2025 20:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2025ء)مندرہ پولیس کی ایک کارروائی،شادی شدہ خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاتون نے مندرہ پولیس کو درخواست دی کہ ملزم طلعت اس کے خاوند کی غیرموجودگی میں زبردستی گھر میں داخل ہوا اور اس سے زیادتی کی کوشش کی،مندرہ پولیس نے واقعہ کی اطلاع پر فوری مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھرکا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، خواتین، بچوں پر تشدد،ذیادتی یا ہراسمنٹ ناقابل برداشت ہیں، ملوث افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔