ڈیرہ اسماعیل خان ،ڈیرہ جات 2025 کے تحت یارک انٹرچینج M.14 سے ملحقہ علاقے میں آف روڈ چیلنج کیلئے کوالیفائنگ راؤنڈ مکمل ہو گیا

جمعہ 18 اپریل 2025 21:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2025ء)ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈیرہ جات 2025 کے تحت یارک انٹرچینج M.14 سے ملحقہ علاقے میں آف روڈ چیلینج کیلئے کوالیفائنگ راؤنڈ مکمل ہو گیا جس میں پینتالیس سے پچاس کے درمیان ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ان میں سے چار خواتین ٹیمیں بھی شامل ہیں جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والی عائلہ ملک بھی پہلی مرتبہ اس ایونٹ میں شرکت کر رہی ہیں۔

کوالیفائینگ راؤنڈ کیلئے مختص مقام پر منعقدہ تقریب میں صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان سید فخر جہان مہمان خصوصی تھے جبکہ مئیر سٹی ڈی آئی خان عمر امین خان گنڈاپور، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس عبد الناصر خان، ریجنل سپورٹس آفیسر رضی اللہ بیٹنی،ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز جمشید بلوچ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران و نمائندوں اور عوام کی کثیر تعداد اس موقع پرموجود تھی۔

(جاری ہے)

قبل ازیں وزیر کھیل و امور نوجوانان سید فخر جہان اور مئیر سٹی ڈی آئی خان سمیت مختلف ریسرز نے ٹریک کا معائنہ کرکے اس پرتسلی کا اظہار کیا۔یاد رہے کہ ڈیرہ جات کے تحت 20 اپریل تک آف روڈ چیلینج کے سنسنی خیز مقابلے جاری رہیں گے جن میں ملک بھر سے نامور ریسرز حصہ لے رہے ہیں۔اس موقع پر صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان سید فخر جہان نے آف روڈ چیلنج میں حصہ لینے والے ریسرز کو خوش آمدید کہا۔انھوں نے کہا کہ آف روڈ چیلنج ڈیرہ جات کا اہم اور دلچسپ ایونٹ ہے جس میں پورے ملک سے ریسرز حصہ لے رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ڈیرہ جات کا یہ دلچسپ مرحلہ شائقین کیلئے ایک اہم نظارہ ہوگا جس کیلئے بہترین ٹریک بنائی گئی ہے۔انھوں نے کہا کہ اس مرحلے کے حوالے سے تمام انتظامات کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :