Live Updates

دریائے راوی میں اونچے درجے کے سیلاب سے لاہور ڈوبنے کی افواہیں

سوشل میڈیا پر راوی کا پانی لاہور کے اندر داخل ہونے کی افواہوں پر لوگوں میں خوف و ہراس

جمعہ 29 اگست 2025 11:45

دریائے راوی میں اونچے درجے کے سیلاب سے لاہور ڈوبنے کی افواہیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2025ء) دریائے راوی میں اونچے درجے کے سیلاب سے لاہور کے اکثریتی علاقوںکے ڈوبنے کی افواہوں سے شہریوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑگئی ہے ۔ مختلف سوشل میڈیا اکائونٹس پر بپھرے ہوئے دریائوں کی ویڈیوز لگا کر کہا جارہا ہے کہ راوی کا پانی لاہور میں داخل ہو گیا ہے جو مسلسل اطراف میںپھیل رہا ہے ۔

(جاری ہے)

خوف میں مبتلا شہری ایک دوسرے کو فون کر کے دریائے راوی میں سیلاب کی صورتحال سے آگاہی حاصل کرنے میں مصرو ف ہیں۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دریائے راوی میں سیلاب کی صورتحال بر قرار ہے لیکن لاہور کے ڈوبنے کی افواہیں بے بنیاد ہیں ۔ شہری خوف و ہراس میں مبتلا ہونے کی بجائے اصل حقائق سے آگاہی حاصل کرنے کیلئے حکومتی ادارو ں کی مخصوص ہیلپ لائنزپر رابطہ کریں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات