
سیلاب سے متاثرہ ایک ایک گھر کا ازالہ کریں گے، پارک ویو سٹی انتظامیہ کا اعلان
اس مشکل وقت میں اپنے تمام رہائشیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، کسی کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، انتظامیہ کا بیان
فیضان ہاشمی
جمعہ 29 اگست 2025
16:43

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اگست 2025ء ) پنجاب میں آنیوالے تباہ کن سیلاب نے لاہور و گردونواح میں رہائشی آبادیوں کو بھی شدید متاثر کیا ہے۔ کئی گھروں کو نقصان پہنچا اور شہری مشکلات سے دوچار ہیں۔ اس مشکل گھڑی میں پارک ویو سٹی کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے تمام رہائشیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور کسی کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔
اپنی فیس بک پوسٹ پر جاری ایک بیان میں انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جس گھر کو بھی سیلاب کے باعث نقصان پہنچا ہے، اس کا مکمل ازالہ کیا جائے گا۔ متاثرہ خاندانوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جارہے ہیں اور بحالی کے عمل کو اولین ترجیح دی جائے گی۔ انتظامیہ نے رہائشیوں کو یقین دلایا ہے کہ ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی تاکہ وہ جلد از جلد اپنی معمول کی زندگی کی طرف لوٹ سکیں۔(جاری ہے)
واضح رہے لاہور کے پوش رہائشی علاقے پارک ویو سوسائٹی کے کئی بلاک دریائے راوی کے سیلابی پانی کی زد میں آگئے جس کی وجہ سے لوگ مہنگے گھر چھوڑ کر جانے پر مجبور ہوچکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پارک ویو سوسائٹی کے اوورسیز، پلاٹینیم اور ڈائمنڈ بلاک سیلابی پانی میں ڈوب چکے ہیں جہاں رہائشی اور کمرشل عمارتیں پانی سے بھر چکی ہیں یہاں رات گئے سوسائٹی کی دیواروں کو توڑتے ہوئے تیزی سے پانی اندر داخل ہوا جس میں دیکھتے ہی دیکھتے شدت آگئی اور مذکورہ بلاکس پانی پانی ہوگئے، اس صورتحال کے پیش نظر رہائشیوں سے کہا گیا کہ مذکورہ علاقوں کو خالی کردیں۔
اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ انتظامیہ کی طرف سے بنائے جانے والے حفاظتی بند توڑ کر دریائے راوی کا سیلابی پانی پارک ویو سوسائٹی کے اوورسیز، پلاٹینیم اور ڈائمنڈ بلاکس میں داخل ہوا، جس کے باعث یہاں سے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کے اطلاعات کیے گئے اور لوگ اپنے انتہائی مہنگے گھر چھوڑ کر جانے پر مجبور ہوئے۔
مزید اہم خبریں
-
سیلاب سے متاثرہ ایک ایک گھر کا ازالہ کریں گے، پارک ویو سٹی انتظامیہ کا اعلان
-
بھارت کی آبی جارحیت کے بعد دریائے راوی ، ستلج ،چناب کی تباہ کاریاں جاری
-
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ
-
وزیراعظم شہباز شریف کا ہنگامی صورتحال سے نکلتے ہی اعلی سطحی اجلاس بلانے کا فیصلہ
-
جھنگ: ریواز برج کے قریب دھماکا کر کے شگاف لگا دیا گیا
-
خطرہ ابھی ٹلا نہیں، پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال تاحال سنگین
-
طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث مختلف علاقوں میں نادرا مراکز عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان
-
ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں کا الرٹ، محکمہ موسمیات نے نئی وارننگ جاری کردی
-
جیسی جیل نواز شریف اور مریم نواز نے کاٹی، عمران خان 25 سال رہ کر بھی نہیں کاٹ سکتے، کیپٹن ر صفدر
-
ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 4 روز کی توسیع
-
کس نے عقل دی تھی کہ راوی کی زمین پر سوسائٹی بنالیں؟ میرا کروڑوں کا گھر تباہ ہوگیا، ڈاکٹر نبیہہ علی پھٹ پڑیں
-
دریائے راوی میں اونچے درجے کے سیلاب سے لاہور ڈوبنے کی افواہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.