Live Updates

کس نے عقل دی تھی کہ راوی کی زمین پر سوسائٹی بنالیں؟ میرا کروڑوں کا گھر تباہ ہوگیا، ڈاکٹر نبیہہ علی پھٹ پڑیں

کروڑوں روپے کے ہمارے گھر یہاں پر ہیں جہاں ہماری کروڑوں کی چیزیں پڑی ہیں جن کو ہم بے یار و مددگار چھوڑ کر یہاں سے جارہے ہیں، لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے؛ سوشل میڈیا ویڈیو میں گفتگو

Sajid Ali ساجد علی جمعہ 29 اگست 2025 11:53

کس نے عقل دی تھی کہ راوی کی زمین پر سوسائٹی بنالیں؟ میرا کروڑوں کا گھر ..
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اگست 2025ء ) لاہور کی معروف پارک ویو سوسائٹی کے گھروں میں دریائے راوی کا سیلابی پانی داخل ہونے پر ڈاکٹر نبیہہ علی بھی پھٹ پڑیں۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ایک ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ میں اس وقت پارک ویو سوسائٹی میں موجود ہوں جہاں سے لوگ اپنی گاڑیوں میں نکل رہے ہیں کیوں کہ پلاٹیٹینم بلاک میں پانی بھر چکا ہے، لوگوں کے گھروں میں پانی چلا گیا ہے جس کی وجہ سے لوگ یہاں سے نکل رہے ہیں، میرا اپنا گھر پلاٹینیم سے آگے اوورسیز بلاک میں ہے جہاں پانی چلا گیا اور میرے گھر والے مجھ سے پہلے وہاں سے چلے گئے میں اب آئی ہوں تو مجھے پتا چلا اور ہم گھر لاک کرکے یہاں سے جارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے علیم خان یہ جواب دیں کہ یہ دریا کی زمین ہے، دریائے راوی یہاں پر لگتا ہے، کس سمجھدار انسان نے عقل دی تھی کہ یہاں پر سوسائٹی بنا لیں؟ کروڑوں روپے کے ہمارے گھر یہاں پر موجود ہیں، جن گھروں میں ہم رہتے ہیں جہاں ہماری کروڑوں روپے کی چیزیں پڑی ہیں جن کو ہم بے یار و مددگار چھوڑ کر یہاں سے جارہے ہیں کیوں کہ لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا جارہا ہے کہ پارک ویو سوسائٹی کے اوورسیز، پلاٹینیم اور ڈائمنڈ بلاک سیلابی پانی میں ڈوب چکے ہیں جہاں رہائشی اور کمرشل عمارتیں پانی سے بھر چکی ہیں یہاں رات گئے سوسائٹی کی دیواروں کو توڑتے ہوئے تیزی سے پانی اندر داخل ہوا جس میں دیکھتے ہی دیکھتے شدت آگئی اور مذکورہ بلاکس پانی پانی ہوگئے، اس صورتحال کے پیش نظر رہائشیوں سے کہا گیا کہ مذکورہ علاقوں کو خالی کردیں کیوں کہ انتظامیہ کی طرف سے بنائے جانے والے حفاظتی بند توڑ کر دریائے راوی کا سیلابی پانی پارک ویو سوسائٹی کے اوورسیز، پلاٹینیم اور ڈائمنڈ بلاکس میں داخل ہوا، جس کے باعث یہاں سے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کے اطلاعات کیے گئے اور لوگ اپنے انتہائی مہنگے گھر چھوڑ کر جانے پر مجبور ہوئے۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات