صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینٹ (ایوان بالا ) کا اجلاس 22 اپریل کو طلب کر لیا

ہفتہ 19 اپریل 2025 01:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینٹ (ایوان بالا ) کا اجلاس 22 اپریل سہ پہر 4 بجے طلب کرلیاہے۔

(جاری ہے)

سینٹ سیکرٹریٹ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے آئین کے آرٹیکل 54 کی شق ایک کے تحت سینٹ کا اجلاس 22 اپریل سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہائوس میں طلب کر لیا ہے۔