چین-انڈونیشیا وزرائے خارجہ اور وزرائے دفاع کے درمیان "2+2" ڈائیلاگ میکانزم کا پہلا وزارتی اجلاس 21 اپریل کو منعقد ہو گا

ہفتہ 19 اپریل 2025 12:00

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2025ء) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اورچینی وزیر خارجہ وانگ ای اور چین کے وزیر دفاع دونگ جون 21 اپریل کو بیجنگ میں چین اور انڈونیشیا کے وزرائے خارجہ اور وزرائے دفاع کے درمیان "2+2" ڈائیلاگ میکانزم کے پہلے وزارتی اجلاس کی میزبانی کریں گے۔

(جاری ہے)

چینی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے وزیر خارجہ سوگیونو اور وزیر دفاع شوری چین میں اجلاس میں شرکت کریں گے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے کہا کہ چین دونوں سربراہان مملکت کی سٹریٹجک رہنمائی پر عمل کرنے، اور "2+2" ڈائیلاگ میکانزم کو ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کرنے کے لئے انڈونیشیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی، باہمی اعتماد اور سٹریٹجک تعاون کو مزید بلندی تک پہنچایا جائے۔

متعلقہ عنوان :