مصری امدادی کارکنوں کی ایمانداری، بے ہوش شخص کے لاکھوں پونڈ لوٹا دئیے

ہفتہ 19 اپریل 2025 13:39

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء)مصر کے علاقے المنیا میں طبی امدادی ٹیم کے اہلکار نے ایمانداری کا ثبوت دیتے ہوئے حادثے میں بے ہوش ہونے والے شخص کے 6.5 ملین مصری پونڈ ہوش میں آنے کے بعد اسے لوٹا دیے۔

(جاری ہے)

مصری اخبار کے مطابق مصری ہلال الاحمر کے ریجنل آفس کے شعبہ ہنگامی امداد کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عمرو رشید نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ حادثہ ایک ایسی شاہراہ پرہوا تھا جو الصعید کمشنری کو قاہرہ سے جوڑتی ہے۔

شاہراہ کی خستہ حالی کی وجہ سے وہاں اکثر ٹریفک حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔ڈاکٹر رشید کا مزید کہنا تھا کہ امدادی ٹیم کے ارکان نے انہیں مطلع کیا تھا کہ حادثے میں 2 افراد ابوالحسن عبدالحمید اور نبیل محمود شدید زخمی ہیں جن میں سے ایک مکمل بے ہوش ہے جبکہ دوسرا بھی نیم بے ہوشی کی حالت میں ہے۔